7 بار کے ایم ایل اے رہ چکے عبدالرحیم راتھر جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر منتخب

n637779584173071477868925722bc082f089aac2e5a2a897abfb1629bed5da5bbe5f9c79e3d714f604df20

نیشنل کانفرنس کے بزرگ رہنما اور سات بار ایم ایل اے رہنے والے عبدالرحیم راتھر کو پیر کو متفقہ طور پر جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کی پہلی اسمبلی کا اسپیکر منتخب کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیسے ہی صبح 10:30 بجے ایوان کا اجلاس ہوا، 78 سالہ راتھر، جو شیخ عبداللہ، فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کی کابینہ میں وزیر رہ چکے ہیں، کو منتخب کیا گیا۔ دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر جاوید احمد ڈار نے انہیں عہدے کے لیے منتخب کرنے کی تحریک پیش کی۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اس عہدے پر مقابلہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے، پروٹیم اسپیکر مبارک گل نے ان کے اسپیکر کے انتخاب کا اعلان کر دیا۔ان کے انتخاب کے فوراً بعد، قائد ایوان عمر عبداللہ اور قائد حزب اختلاف سنیل شرما انہیں اسپیکر کی کرسی تک لے گئے۔۔